کراچی: کرولا گینگ کا ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار
کراچی میں خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مقابلے کے بعد کرولا گینگ کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا کرولا گینگ سے مقابلہ ہوا، کار سوار تین ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔گرفتار ڈاکو سہیل شکرا سے کلاشنکوف اور کار برآمد ہوئی ہے۔
Leave A Comment