کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
رینجرز سندھ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات، گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق یہ کارروائیاں فیروز آباد کالونی، نارتھ ناظم آباد کے علاقے کھنڈو گوٹھ اور نیو کراچی سیکٹر 11-ڈی میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت بابر علی، عادل، محمد طاہر، عادل خان اور عبدالجبار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا، شراب، نائن ایم ایم پستول، گولیاں، پانچ موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد اسلحہ، منشیات اور دیگر برآمد شدہ سامان سمیت قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment