کراچی: گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے ہوئے دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود پانی کے ٹینک میں گٹر کا پانی بھرنے سے زہریلی گیس پیدا ہوگئی جس کے باعث صفائی کیلئے ٹینک میں اترنے والے دم گُھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
Leave A Comment