تازہ ترین

کراچی میں عیدالضحیٰ کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا,تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 4 کلو میٹر دور تھا۔یکم جون سے اب تک شہر میں زلزلے کے 33 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، جھٹکوں کی شدت میں بتدریج کمی کے ساتھ ساتھ صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement