کراچی: عید پر کراچی میں سمندر میں نہانے پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
عید کی چھٹیوں کے دوران سمندر میں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔عید پر سمندر کارخ کرنے کی تیاریاں کرنیوالوں کا مزہ کرکرا ہوگیا کیونکہ کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندرمیں نہانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی سمندر میں تغیانی اور اونچی لہروں کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق عید کی چھٹیوں سے لے کر 13 جون تک ہوگا۔
Leave A Comment