نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گیا۔مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے، 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 281 کی تاریخی سطح کو چھو گیا۔تاہم تیزی کے بعد کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 828 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment