کراچی میں سفاکی کی انتہا، سات ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر اسے گٹر میں پھینک دیا
کراچی میں سفاکی کی انتہا، سات ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر گٹر میں پھینک دیا۔ ورثاءنے اگلے روز گٹر سے نکالا۔ پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری کے گٹرمیں پانی کم ہونے کے باعث بچی زندہ رہی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابراہیم حیدری میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی معصوم بچی کو مبینہ طور پر کانوں سے بالیاں نوچنے کے بعد گٹر میں پھینک دیا گیا۔ خوش قسمتی سے گٹرمیں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث بچی زندہ بچ گئی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز لاپتا ہونے والی بچی حنا کو آج گٹر سے زندہ نکال لیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ورثاءاور اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو گٹر سے نکالا۔بچی کے کانوں سے بالیاں غائب تھیں، جس سے شبہ ہے کہ ملزمان نے زیور چھیننے کے بعد بچی کو پھینکا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد دی جا چکی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
Leave A Comment