کراچی: جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی فائرنگ، والدین، ماموں اور بھائی زخمی
کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں جائیداد کے تنازع پر واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے ماں، باپ، ماموں اور چھوٹے بھائی کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق، واقعہ خاندانی جھگڑے اور جائیداد کے تنازع کا نتیجہ تھا۔ ملزم نے گھریلو تنازع پر طیش میں آ کر اسلحے کا استعمال کیا۔فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Leave A Comment