پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 281.90 روپے کا ہو گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اور روپے کی قدر میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے۔
Leave A Comment