تازہ ترین

عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 26 ڈالر سستا ہو کر 3331 ڈالر پر آ گیا۔آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گئی ہے۔دوسری جانب دس گرام سونے کے بھائو بھی 2228 روپے کی کمی  سے 301354 روپے ہوگئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement