خیرپور :گمبٹ میں دو گروہوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ تحصیل گمبٹ کے علاقے کھوڑا میں کلیری اور اَجن برادری کے دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی، جو آج ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی۔ مسلح افراد نے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی، جس سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اُٹھا اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور شہری خوف کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے حالات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Leave A Comment