متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچنے والے 4 افراد گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کاروائیوں میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) سے آنے والے 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان یو اے ای میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ملزمان میں بختیار، عدنان اشرف، محمد جمشید اور سکندر عباس شامل ہیں، ملزمان کا تعلق حافظ آباد، منڈی بہاولدین اور گجرانوالہ سے ہے۔گرفتار ملزمان انسانی اسمگلنگ اور جسم فروشی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ملزمان کو یو اے ای حکام نے گرفتار کیا اور سزا مکمل ہونے پر پاکستان ڈیپورٹ کیا، جس کے بعد ملزمان ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے۔
ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔انسانی اسمگلنگ کی آڑ میں جسم فروشی کے خلاف عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment