تازہ ترین

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں واقع بیوٹی پارلر میں خاتون کا لرزہ خیز قتل سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر شاہ ویر نے گلا کاٹ کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو آگ لگا دی۔ مقتولہ صائمہ کی 6 روز قبل شاہ ویر نامی شخص سے دوسری شادی ہوئی تھی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل شاہ ویر نے گھر پر کال کر کے خود قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ ویر مقتولہ کا دوسرا شوہر ہے جو چند روز قبل ہی ترکی سے پاکستان واپس آیا تھا۔ورثا نے بتایا کہ ملزم شاہ ویر نے گھر پر کال کرکے خود قتل کرنے کا بتایا۔ صائمہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی اور شوہر نے اسی بیوٹی پارلر میں مبینہ طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر بے رحمی سے قتل کرنے بعد لاش کو آگ بھی لگا دی۔ قتل کے بعد شاہ ویر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement