پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے روانہ
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن کا کراچی سے کامیابی کے ساتھ آغاز ہوگیا۔پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 علی الصبح کراچی سے 397 عازمین کو لے کر مدینہ کیلئے روانہ ہوئی، اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے اور دیگر حکام نے عازمین کو پھول اور تحائف پیش کئے، عازمین حج نے پی آئی اے کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Leave A Comment