کراچی: صندوق سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
کراچی میں ملیر غازی گوٹھ میں صندوق سے ملنے والی بزرگ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملیر سٹی کے غازی گوٹھ سے بزرگ خاتونن کی صندوق میں بند لاش برآمد ہوئی تھی۔ خاتون کی شناخت صفیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری چاکیواڑہ کی رہائشی اور غیرشادی شدہ تھیں۔مقتولہ پیر کے روز دوپہر 2 بجے گھر سے اکیلی نکلی تھی، مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
Leave A Comment