سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100روپے اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر فی اونس ہے۔
Leave A Comment