کراچی: پورٹ قاسم پر کارروائی، 14 کروڑ کا اسمگل شدہ سامان برآمد
کراچی کے پورٹ قاسم پر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملائشیا سے آنے والے کنٹینر کی جانچ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ترجمان کسٹمز کے مطابق، اسمگل شدہ سامان کو ”اسکریپ“ کے جعلی ڈیکلیریشن کے تحت درآمد کیا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران اس میں سے کمرشل گریڈ ایلومینیم فوائل، طبی آلات، ای سگریٹس، ویپ فلیورز اور لیتھیم بیٹریز برآمد کی گئیں۔ برآمد شدہ اشیاء کی کل مالیت تقریباً 14 کروڑ روپے ہے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی اس کوشش کو قومی خزانے اور مقامی صنعت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Leave A Comment