تازہ ترین

کراچی میں موچکو چیک پوسٹ کے قریب پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈبل کیبن گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فون برآمد کئے، گاڑی سے سمگل شدہ نان پی ٹی اے موبائل فون چلانے والی40 ڈیوائس بھی برآمد کی گئیں۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی سمگلنگ کے لئے خصوصی طورپر تیارکی گئی تھی۔ موبائل فون اور ڈیوائسز کی قیمت 5 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement