کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
ڈی آئی خان میں کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی، حادثے میں 4 افراد جان کی بزی ہار گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور 1 بچہ شامل ہے۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment