پشاور: جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار گرفتار
پشاور میں جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سب رجسٹرار کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سب رجسٹرار کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوران تفتیش سب رجسٹرار پر الزامات درست قرار پائے گئے۔گرفتار سب رجسٹرار ضلع سوات میں تعینات تھا۔