بلوچستان ہائی کورٹ : ماہرنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کو حکم دیا ہے کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کئے گئے ماہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور 92 سے زائد بلوچ کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ رہا ہونے والے تمام افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے۔آج ہونے والی سماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کئے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔
واضح رہے کہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کی جانب سے ان سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لئے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور دیگر کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment