خیبر پختونخوا: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
ضلع خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی شامل ہیں۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔