خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔
Leave A Comment