خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق، 33 زخمی
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ ہری پور میں شاہ مقصود کے مقام پر گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، بس کے ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ایک اور حادثہ کرک میں پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹرالر اور مسافر وین میں ٹکر سے 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، 4 افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Leave A Comment