پشاور: کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے
پشاور سے کانگو وائرس کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ روز کانگو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔کانگو وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والے 2 افراد کا تعلق کرک اور شمالی وزیرستان سے تھا۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیرِ علاج ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے 2 مریض داخل ہوئے تھے۔ مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ کانگو وائرس کے مریضوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment