ہری پور: اراضی تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم کے نتیجے میں چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نازک اور ان کے بیٹے اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں باپ بیٹے کو ان کے چچازاد بھائیوں نے اراضی کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
ادھر پشاور میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دونوں واقعات نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
لاشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Leave A Comment