تازہ ترین

وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کارروائی، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے کشتی حادثہ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت ریاض حسین کے نام سے ہوئی اور تعلق کرم سے ہے، ملزم کو سپشل کورٹ امیگریشن سنٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم سال 2025 میں ہونے والے کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا، ملزم نے شہری کو یورپ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 36 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم نے شہری کو یورپ کے بجائے لیبیا بھجوایا، لیبیا پہنچنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ داخل کرانے کی کوشش کی۔دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہری کی موت واقع ہوئی، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے اس سے قبل ملزم کے 5 بینک اکاونٹ فریز کروائے۔ملزم کے زیر استعمال اکاونٹس میں 60 لاکھ روپے ک رقم فریز کی گئی، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement