بلوچستان: ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شجاعت و مہارت سے دشمن کو شکست دی، سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔