تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورا لائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں بھی کارروائی کی جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement