کوہاٹ: جنازے کے دوران فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے اور ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔
Leave A Comment