تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اندرونی ہو یا بیرونی، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارتی پراکسی وار اب چھپی ہوئی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی۔ بلوچستان میں امن پر سودے بازی ہر گز نہیں ہوگی، پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، پاک فوج ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن و ترقی کو نشانہ بنا رہا ہے، ریاستی ادارے عوامی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان جیسے دہشتگرد گروہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشتگردوں کو معاشرے میں جگہ نہیں ملنی چاہیے، بلوچستان کی ترقی کیلئے بڑے پیکجز متعارف کروائے، ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement