گلگت: اساتذہ کا احتجاجی دھرنا 12ویں روز بھی جاری
گلگت بلتستان کے اساتذہ کا وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر احتجاج 12ویں روز بھی جاری ہے۔اساتذہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی اور صوبائی حکومت کے مابین کل کے مذاکرات کے بعد آج پیش رفت کا امکان ہے۔چیئرمین ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جلد اساتذہ کا اسکیل بڑھانے کا مطالبہ پورا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ہمیں آج تک اسکیل بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، حکومتی وفد کے مطابق آج وزیر اعلیٰ دھرنے میں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مندرجات کو دیکھ کر مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔