پشاور: 2 گروہوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
پشاور کے علاقے متھرا میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں 2 گروپوں میں تصادم پرانی دشمنی کا شاخصانہ ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Leave A Comment