صوابی : فائرنگ کا واقعہ،2 پولیس اہلکار شہید
صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تھانہ آئی ڈی ایس کے 2 پولیس اہلکار معمول کی گشت کے بعد ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی اچانک فائرنگ کا نشانہ بن گئے، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہر زاویے سے کی جا رہی ہیں اور جلد حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Leave A Comment