اے این ایف کی کارروائیاں، پشین سے 30 کلو چرس، قلعہ سیف اللّٰہ سے 141 کلو مارفین اور 147 کلو ہیروئن برآمد
انسداد منشیات فورس نے 10 افراد کو گرفتار کر کے 19 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 295.798 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔کراچی کورنگی میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والی کنسائمنٹ سے کھیلوں کے سامان میں چھپائی گئی 850 گرام آئس،سنجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک کے خفیہ خانے سے 3.6 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن ،ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8.4 کلو چرس،فیملی کورٹ اسلام آباد کے قریب بیلہ روڈپر گاڑی سے 2.4 کلو چرس،ہزار گنجی، ضلع کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 256 کلو مارفین برآمد کر لی گئی ۔
Leave A Comment