چمن : زلزلہ کے جھٹکے
بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ چمن میں زلزلے کا مرکز 15 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا،جھٹکے محسوس ہوتے ہی چمن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Leave A Comment