تازہ ترین

مردان کے شہری علاقے ارم کالونی کے ایک گھر میں گیس  لیکیج کے دھماکے سے 6افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ارم کالونی کے ایک گھر کی دوسری منزل پر رات کو گیس  لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گرگئی۔پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں گھر کے 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کی ٹیم نے 7 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد صبح جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement