بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔
Leave A Comment