بنوں: اغوا ہونے والے دو سرکاری ملازمین بازیاب، علاقائی مشران کی کوششیں کامیاب
بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود سے چھ اپریل کو اغوا کیے جانے والے دو سرکاری ملازمین، ویلج کونسل کے سیکرٹری نعمان الحسینی اور محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے اشفاق، بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔ دونوں مغویان کو گزشتہ رات اغوا کاروں نے رہا کر دیا، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔ اغوا کے دوران دونوں ملازمین نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومت اور علاقائی مشران سے رہائی کے لیے اپیل کی تھی۔
آج صبح علاقائی مشران کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم مغویان کی بازیابی کے بعد صورتحال پر امن ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں سرکاری ملازمین کی بازیابی علاقائی مشران کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
Leave A Comment