تازہ ترین

کراچی میں گلستان جوہر بلاک 19میں نامعلوم ملزم گھر میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوگیا، مقتول سول انجینیئر تھا۔جوہر موڑ کے قریب فلیٹ میں نامعلوم ملزم نے راہول نامی شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور فرار ہوگیا، واقعہ کے وقت مقتول کی بیوی بھی گھر پر موجود تھی۔میاں بیوی فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے انکی شادی کو کچھ عرصہ ہی ہوا تھا، مقتول راہول کمار سول انجینیئر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتول سے کچھ دیر بات کی اور پھر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

مقتول راہول کمار کے پڑوسی دانش نےبتایا کہ چیخنے چلانے کی آواز آئی تو میں گھر سے باہر نکلا تو راہول کے گھر کو باہر سے کنڈی دی ہوئی تھی دروازہ کھولا تو راہول خون میں لت پت تھا اور اسکی بیوی بھی گھر پر موجود تھی، ہم نے راہول کو اسپتال منتقل کیا لیکن وہ پہلے دم توڑچکا تھا۔پولیس نے فلیٹ کے داخلی راستے پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک شخص کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کی ہے۔پولیس کی جانب سے مقتول راہول کمار کی بیوی سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement