فیصل آباد کی 8 سالہ مغوی بچی کراچی سے بازیاب، ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے 8 سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں باڑے پر چھاپہ مار کر 8 سالہ بچی کو بازیاب کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکی کو فیصل آباد سے 17 نومبر کو اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے اغواء کا مقدمہ فیصل آباد کے چک جھمرہ تھانے میں درج ہے۔
Leave A Comment