سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3657 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر کم ہوکر 2672 ڈالر فی اونس ہے۔
Leave A Comment