کراچی: سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب فائرنگ ، چوکیدارجاں بحق
سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ورکشاپ میں فائرنگ سے60 سالہ سید انور شاہ نامی چوکیدار جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول کا تعلق حیدرآباد سے ہے اوروہ 15 روز قبل ہی کراچی آیا تھا ، مقتول کے برادرنسبتی ظفر شاہ کا بتانا ہے کہ میں اور میرا بہنوئی سید انور شاہ ورکشاپ کی چھت پر موجود تھے، رات تقریبا 4 بجے دو افراد ورکشاپ میں داخل ہوئے اور ہمیں نیچے اترنے کا کہا گیا ، ملزمان کا ایک ساتھی ورکشاپ کے باہر لوڈر رکشے کے ساتھ موجود تھا۔ظفر شاہ نے بتایا کہ ہم نے شور مچایا تو ملزمان نے نیچے سے فائرنگ کردی،گولی انور شاہ کے پیٹ میں لگی اور وہ دم توڑ گیا ، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ہماری کسی سے دشمنی نہیں، خدشہ ہے کہ ملزمان ورکشاپ میں چوری کے ارادے سے آئے تھے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
Leave A Comment