کراچی، 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، 1 ہلاک، 5 زخمی
کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 1 شخص جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جنجال گوٹھ میں تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں جس سے موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد زخمی ہوگئے۔دونوں موٹر سائیکلوں پر 6 افراد سوار تھے، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 1شخص دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت 18 سالہ راجو سے ہوئی۔حادثے کے دیگر 5 زخمیوں میں ساگر 15سالہ، اجے 18سالہ، کرن 15سالہ، ارشد 40 سالہ، حمزہ 18 سالہ شامل ہیں۔پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Leave A Comment