کراچی، نیپئر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق
کراچی میں نیپئر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے، دونوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور کراچی میں گھر والوں سے چھپ کر رہ رہے تھے۔پولیس حکام کے مطابق نیپر روڈ پر میوہ شاہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی ہلاک ہوگئے۔ خاتون اور مرد رکشا میں کلفٹن سے آئے تھے، ان کے تعاقب میں موٹر سائیکل سوار ملزمان بھی تھے، جیسے ہی رکشا لی مارکیٹ میوا شاہ روڈ پہنچا اور دونوں اترے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔جاں بحق ہونے والے مرد کی شناخت عطاءاللّٰہ کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔دونوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور وہ کراچی میں گھر والوں سے چھپ کر رہ رہے تھے۔خاتون پہلے سے شادی شدہ تھی، جبکہ مقتول عطاء اللّٰہ کے گھر والوں نے لاش لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو لاش کو لاوارث دفنانے کا کہہ دیا ہے۔
Leave A Comment