مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں 2.5 فیصد تک کمی متوقع
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال سمیت بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں 2.5 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔
Leave A Comment