تازہ ترین

پولیس اور رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 7کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس اور رینجرز نے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement