شہدادکوٹ : شوہرکے ہاتھوں مبینہ طور پرغیرت کے نام پربیوی سمیت 2 افراد قتل
قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل شہداد کوٹ کے علاقے سجاول جونیجو میں شوہر نے 18 سالہ بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پیش آیا ، سرداراں بی بی اور فیصل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔پولیس نے لڑکی کے شوہر اور والد کو حراست میں لے لیا، مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔
Leave A Comment