تازہ ترین

سپر ہائی وے کے علاقے کچرا کنڈی سے تشدد زدہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔پولیس کی جانب سے سپر ہائی وے کچرا کنڈی سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔مقتولہ لڑکی نے طلائی زیوارت اور مہنگے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، شبہ ہے کہ لڑکی کو کسی اور جگہ قتل کر کے لاش سپرہائی وے پرپھینکی گئی ہے۔ لڑکی کی لاش شناخت ہونے تک سرد خانے میں رکھی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement