کراچی : ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف، ملزمان گرفتار
کراچی میں ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق شہید ملت روڈ کے قریب دادا ٹیریس میں قائم دفتر پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے مالک سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دوسرا ملزم شایان حوالہ ڈیلر ہے، ٹریول ایجنسی میں سرچنگ کے دوران نقدی اور دستاویزات برآمد کرلیے گئے ۔کارروائی کے دوران 2 کروڑ 25لاکھ سے زائد کی رقم، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیا گیا ، نیٹ ورک بیرون ملک بھی منظم کام کررہا تھا۔
Leave A Comment